حملے میں مفتی تقی عثمانی کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔فائل فوٹو
حملے میں مفتی تقی عثمانی کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔فائل فوٹو

مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں زخمی مفتی عامر شہاب دم توڑ گئے

جامعہ دارالعلوم کورنگی کے نائب مہتمم شیخ الحدیث جسٹس (ر) مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور مفتی عامر شہاب دم توڑ گئے۔

جناح ہسپتال کی ترجمان ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مفتی عامر شہاب دم توڑ گئے ہیں۔ وہ حملے کے بعد سے جناح ہسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں جسم کے بالائی حصے میں گولیاں لگی تھیں۔

خیال رہے کہ 22 مارچ کو دارالعلوم  کورنگی کراچی کے شیخ الحدیث جسٹس (ر) مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

مفتی شہاب عامر کی شہادت کے بعد اس حملے کے شہدا کی تعداد تین ہوگئی ہے، اس حملے میں مفتی تقی عثمانی ، ان کے صاحبزادے اور پوتے محفوظ رہے تھے۔