نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 900 روپے تولہ،عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 938 ڈالر فی اونس ہوگیا
نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 900 روپے تولہ،عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 938 ڈالر فی اونس ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی :  عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 1292 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمت میں کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت میں 900 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے۔

دو روز کے دوران سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث فی تولہ سونا 70 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونا 771 روپے سستا ہونے کے بعد 60 ہزار 614 روپے پر آگیا ہے۔خیال رہے کہ منگل اور بدھ کے روز سونے کی قیمت 1650 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 72 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی تھی۔