بچوں نے کھیل کے دوران دستی بم اٹھا لیا تھا، جو کھیلتے ہوئے پھٹ گیا، ریسکیو ذرائع
بچوں نے کھیل کے دوران دستی بم اٹھا لیا تھا، جو کھیلتے ہوئے پھٹ گیا، ریسکیو ذرائع

کراچی میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اورایک شہری جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ ایک  زخمی ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈیفنس فیز 6 خیابان بخاری میں پیش آیا جس میں شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت خالد محمود کے نام سے ہوئی ہے۔

خالد محمود درخشاں تھانے میں بطور کانسٹیبل تعینات تھا اور وہ اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا جبکہ دوسرا جاں بحق ہونے والا شخص ایک راہ گیر بتایا جاتا ہے اور اس کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت سعید احمد  کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولس ذرائع کا بتانا ہے کہ سفید رنگ کی ٹویوٹا ہائی لیکس میں سوار 2 افراد کی جانب سے  فائرنگ کی گئی،عینی شاہد نے بتایا کہ ملزمان نے بڑے اطمینان سے فائرنگ کی جس میں سے ایک ملزم کے پاس اسلحہ تھا اور دوسرا اسے بتا رہا تھا تاہم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد گاڑی کو لاک کرکے فرار ہوئے۔

ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز کے مطابق ملزمان نشے میں تھے فائرنگ کی آواز سنتے ہیں گشت پر موجود اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے فائرنگ کی جگہ سے گولیوں کےچار خول ملے۔

ایس ایس پی ساؤ تھ پیر محمد شاہ کے مطابق ایک ملزم کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے جو پولیس کو پہلے سے ہی مطلوب تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی کے رجسٹریشن نمبر سے گاڑی کے مالکان تک پہنچ گئے ہیں  سی سی ٹی وی وڈیو دیکھی جارہی ہے جب کہ علاقے کی جیو فینسنگ بھی کی جارہی ہے ۔

پولیس کے مطابق ڈبل کین گاڑی کی ملکیت چیک کی جارہی ہے اور سی پی ایل سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاہم پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔