برساتی پانی کی نکاسی کے منصوبے دوسال میں مکمل کئے جائیں گے، ذرائع
برساتی پانی کی نکاسی کے منصوبے دوسال میں مکمل کئے جائیں گے، ذرائع

کراچی۔کچرا چننے والے 4 بچے سیوریج نالے میں ڈوب گئے،دو کی لاشیں مل گئیں

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں شاہراہ نورجہاں کے قریب نصرت بھٹو کالونی میں کچرا چننے والے 4 بچے سیوریج کے بڑے نالے میں ڈوب گئے۔

بچوں کو نالے سے نکالنے کے لیے شاہراہ نور جہاں پولیس، چھیپا کے رضاکار اور فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے امدادی کام شروع کر دیا  اور دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک کی تلاش کا کام جاری ہے، ایک بچے کو پہلے ہی بحاظت نکال لیا گیا تھا۔

شارع نور جہاں پولیس کے مطابق جس جگہ پر حادثہ پیش آیا ہے وہاں پانی کا بہاؤ کافی تیز ہے، بچوں کو تلاش کرنے کے لیے پیشہ ور غوطہ خور موجود نہیں  تاہم فائر بریگیڈ اور امدادی اداروں کے رضاکار موقع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ علاقے کے لوگ بھی اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کا کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کھلے سیوریج نالے میں بچوں کے گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ،اس سے قبل نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، محمودآباد اور شہر کے دیگر علاقوں میں کئی بچے نالوں میں گر کر موت کا شکار ہو چکے ہیں۔