آسٹریلیا میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ،ایک ہلاک،3 افراد زخمی

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ ہلاک،3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میلبورن روڈ پر لٹل چیپل اسٹریت کے قریب یہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،جس میں ایک شخص ہلاک اور3افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

مقامی میڈیا کے مطابق زخمی افراد کی تعداد 3 ہے جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، پولیس کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی تاہم لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس ویڈیو فوٹیج ہو تو پولیس سے شیئر کریں تاکہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جاسکے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ ایک کار سے کی گئی جو بعد میں شمالی میلبورن میں جلی ہوئی ملی تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.