کراچی میں ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار دو طلبہ جاں بحق

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار دو طلبہ جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طالب علم 16 سالہ ہارون اور کاشف امتحان دینے کے بعد واپس گھر جا رہے تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 15 سالہ نعیم بروہی اور خیر بخش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی گئی۔

واقعے کے بعد جواں سال طلبا کی لاشیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا، والدین صدمے کے مارے حواس کھو بیٹھے۔

تبصرے بند ہیں.