حکومت کواپنے ڈائریکشن کاہی پتانہیں اورمعیشت کےحوالےسےکوئی سمت نہیں ہے،بلاول

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزراء پر الزامات ہوں گے تو سوالات اٹھیں گے کہ پاکستان کے وزراء دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کسی وزیر کے ساتھ ذاتی دشمنی یا مخالفت نہیں، ایسے وزیر لائیں گے تو دنیا بھر سے آوازیں اٹھیں گی کہ پاکستان کے وزراء دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی نے اپنے بیانیے کوتبدیل کردیا ہے، جب آئی ایم ایف کے پاس جانا تھا تو پہلے کیوں نہیں گئے؟

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری نظام چلتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے لیکن نئے وزراء پر الزامات ہوں گے تو سوالات اٹھیں گے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ  حکومت کو اپنی ڈائریکشن کا پتہ ہی نہیں اور معیشت کے حوالے سے ان کی کوئی سمت نہیں ہے۔

 انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کو اپنے حصے سے کم پیسہ مل رہا ہے لہٰذا نیا این ایف سی ایوارڈ آنا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.