میکسیکومیں تقریب کےدوران فائرنگ-13افرادہلاک

میکسیکو کی ریاست ویرکروز میں ایک نامعلوم افراد کی فائرنگ جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئےجس کے بعد فائرنگ کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کا نشانہ البیکے نامی شخص تھا جو کہ منا ٹٹلن میں ایک کلب کا مالک ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کی مصدقہ وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.