تحریک لبیک کے 16کارکنوں پر انسداد دہشت گردی عدالت نے فرد جرم عائد کردی

جلائو گھیرائواور پولیس پر حملے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک لبیک کے 16 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔

عدالت نے تحریک لبیک کے 16 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی تاہم کمرہ عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 10 جون تک ملتوی کردی۔

مقدمے میں 6 ملزمان اشتہاری ہیں جن میں سید شبیر الحق، ابرار نقشبندی، شفیع عطاری، محمد نظام الدین سمیت دیگر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی پر ہنگامہ آرائی کی۔

ملزمان کیخلاف 24 نومبر کو تھانہ بریگیڈ میں جلائوگھیرائو اور پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.