پاکستان نے ایٹمی ہتھیار عید کے لیے نہیں رکھے۔محبوبہ مفتی

سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیرمحبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو بھرپورجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھی ایٹمی ہتھیار عید کے لیے نہیں رکھے ۔

محبوبہ مفتی نے وزیراعظم نریندر مودی کو سوشل میڈیا پرجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے ایٹمی ہتھیار دیوالی کے لیے نہیں رکھے ہوئے ہیں تو یہ بات بھی ظاہر ہے کہ پاکستان نے یہ عید کے لیے نہیں رکھے ہوئے ۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی ایسے بات کرتے ہیں جیسے ایٹمی ہتھیار نہیں مٹھائی ہو کہ یہ دیوالی پر تقسیم کی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ پتہ نہیں وزیراعظم مودی اتنے نیچے کیوں آگئے ہیں، انہیں سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنا چاہیے۔

گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیاردیوالی پرچلانے کے لیے نہیں ۔

اس سے قبل 18 اپریل کو بھی بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیاروں کی ماں ہے، میں نے پاکستان کو بتانے کا فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی کرنا ہے کر لو لیکن ہم بھرپور جواب دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.