پاک بحریہ کاشمالی بحیرہ عرب میں میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس پر وائس چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا،پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا۔

ترجمان کے مطابق مقامی سطح پر تیار کئے گئے میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ یہ میزائل سمندر سے سمندراور سمندر سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت کھتا ہے ،پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی استعداد اورآپریشنل صلاحیت کا ثبوت ہے۔

ترجمان کے مطابق  پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پی این ایس معاون سے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا، اور میزائل سسٹم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے انجینئرز اور ریسرچرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اظہاراطمینان کیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے میزائل فائرنگ کے کامیاب تجربے کے بعد وائس چیف آف نیول اسٹاف کلیم شوکت نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.