پشاورایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا

شارجہ سے آنےوالا نجی ایئرلائن کا طیارہ پشاورایئرپورٹ پررن وے سے پھسل گیا،تمام مسافر محفوظ رہے۔

 سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پشاور ایئرپورٹ کو پروازوں کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا،سول ایوی ایشن کے عملے نے تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔

 ذرائع کے مطابق طیارے کو رن وے سے ہٹاکرایئرپورٹ کو پروازوں کیلیے کھولا جائے گا،نجی ایئرلائن کی پرواز631 ڈیڑھ سوسےزائد مسافروں کولےکرپشاور پہنچی تھی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق متاثرہ طیارے کو رن وے  سے ہٹا دیاگیا ہے اورایئر پورٹ کو پروازوں کی آمد و رفت کیلیے کھول دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طیارہ رن وے سے پھسل کر کچے میں اتر گیا تھا جس کے باعث طیارے کے دونوں انجنوں کو شدید نقصان پہنچاتھا۔

تبصرے بند ہیں.