حسین طلعت ، افتخاراحمد ، زاہد محمود ، خوشد ل شاہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔فائل فوٹو
حسین طلعت ، افتخاراحمد ، زاہد محمود ، خوشد ل شاہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ۔پاکستان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار

آئی سی سی نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی ہے جس میں پاکستان نے بدستور پہلی پوزیشن پرقبضہ جمایا ہوا ہے۔

آئی سی سی گلوبل ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان 286 پوائنٹس کے ساتھ بدستورنمبرون پوزیشن پر ہے، جب کہ جنوبی افریقہ 262 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، انگلینڈ261 کے ساتھ تیسری، آسٹریلیا 261 کے ساتھ چوتھی اور بھارت 260 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔

نیوزی لینڈ 254 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، افغانستان 241 کے ساتھ ساتویں، سری لنکا 227 کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 226 کے ساتھ نویں اور بنگلہ دیش220 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال آئی سی سی نے فیصلہ کیا تھا کہ یکم جنوری 2019 سے تمام ممبر ملکوں کے درمیان میچز کو انٹرنیشنل کا درجہ حاصل ہوگا اور ان کی بنیاد پر رینکنگ بھی جاری کی جائے گی۔ اس بار گلوبل رینکنگ میں 80 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے جن میں روانڈا اور لیسوتھو آخری نمبروں پر ہیں۔