پی ایچ ایف کےسیکرٹری شہبازسینئر نے اپنےعہدےسے استعفی دے دیا

لاہور : پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر نےاستعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز سینئر نے ساڑھے 3 سال بساط سے بڑھ کر کام کیا میری شہباز سینئرکیلئے نیک خواہشات ہیں۔

خالد سجاد کھوکر نے شہباز شریف کی جگہ آصف باجوہ کو پی ایچ ایف کا سیکریٹری نامزد کرتے ہوئے بتایا کہ آصف باجوہ پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ شہباز سینئر نے اس سے قبل دسمبر میں بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا تاہم اس وقت صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا۔