گوادر، پی سی ہوٹل میں دہشتگردوں کی فائرنگ سےسیکیورٹی گارڈ شہید،آئی ایس پی آر

گوادر :  گوادر پی سی ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک سکیورٹی گارڈ شہید ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گوادر میں پی سی ہوٹل میں 3 دہشتگردوں نے داخل ہونے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی گارڈز نے انہیں داخلی راستے پر روک لیا۔ دہشتگردوں اور سکیورٹی گارڈز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران ایک سکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے کے بعد پی سی ہوٹل گوادر میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرکلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.