بدزبانی کےچیمپئن عمران خان پرتنقید کرنےسےنہیں تھکتے،فردوس عاشق اعوان

راولپنڈی : مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ  موجودہ حکومت نے سسٹم کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے عمران خان اسٹیٹس کو کے خلاف مصروف عمل ہیں لیکن بدزبانی کے چیمپیئن عمران خان پر تنقید کرتے نہیں تھکتے۔

مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی مسائل کی ذمہ دار پچھلی حکومتیں ہیں، پچھلی حکومتوں نے عوام کو مسائل کے شکنجے میں جکڑ دیا اور ہم اس شکنجے کو توڑ کر عوام کیلئے لانگ ٹرم پالیسیاں لارہے ہیں۔

عمران خان کا دل غریب کے ساتھ دھڑکتا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کا حکومت کو احساس ہے، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بدزبانی میں چیمپیئن شپ جیتی ہوئی ہے وہ لوگ بھی آج عمران خان پر تنقید کرتے نہیں تھکتے، عمران خان اپنی اولاد کیلئے سیاست نہیں کر رہے ۔

تبصرے بند ہیں.