خانیوال میں مسجد کی چھت زمین بوس۔ایک نمازی جاں بحق،5 زخمی

خانیوال میں زیر تعمیر مسجد کی چھت گر گئی، ایک نمازی جاں بحق پانچ شدید زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خانیوال کے نواحی علاقے کچاکھوہ کے حسینی چوک میں زیر تعمیر مسجد کی چھت پر ویلڈنگ کاکام ہورہا تھا کہ اچانک چھت گر گئی جس کے نتیجے میں نمازی اور کام کرنے والا مزدور ملبے کے نیچے دب گئے۔

ریسکیواہلکاروں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے کے نیچے سے نمازیوں اور مزدور کو نکالا ایک نمازی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو مزدوروں سمیت پانچ نمازی شدید زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.