ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کابھارت کو منہ توڑ جواب

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چین میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کی قیادت میں 12 رکنی پاکستانی وفد نے شرکت کی۔ آسٹریلیا، ملائیشیا، ترکی، امریکہ ، چین ، بھارت، جرمنی اور برطانیہ کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

بھارت پاکستان کے خلاف اجلاس میں 6 رکنی وفد لے کر آیا۔ بھارتی وفد میں کسٹم ، بینکنگ ، اور ٹیکس کے ماہرین شامل تھے ۔

اجلاس میں سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا کی سربراہی میں 12 رکنی پاکستانی وفد نے شرکت کی اور کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام پربریفنگ دی گئی، اس دوران پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا اور بھارتی اعتراضات کا بھرپور جواب دیے۔

تبصرے بند ہیں.