ڈالر کو پر لگ گئے۔بلند ترین سطح پرجا پہنچا

اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی ڈالرکو پرلگ گئے ،روپے کے مقابلے میں نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچا۔

آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے بعد گزشتہ چند روز سے اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی بڑے پیمانے پر خریداری دیکھی جارہی تھی، گزشتہ روزاوپن مارکیٹ میں ڈالرمزید 2 روپے 25 پیسے اضافے کے بعد 146 روپے 25 پیسے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچا تھا تاہم حکومتی اقدامات کے بعد ڈالردوبارہ 144 روپے پرآگیا تھا۔

جمعرات کے روزانٹر مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اورڈالر کی قیمت خرید میں 5 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں اب ڈالر کی قدر147 روپے کی بلند ترین سطح پرجا پہنچی تاہم  کاروبار کے اختتام پرڈالرمجموعی طور پر5.13 روپے اضافے کے بعد 146.52 پر بند ہوا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر3 روپے اضافے کے بعد 147 روپے ہوگئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.