مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی۔9 دہشت گرد ہلاک

مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان زخمی ہوگئے۔

مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جب کہ دہشت گردوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔

سی ٹی ڈی کے  ذرائع کےمطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی،ہلاک دہشت گرد بم دھماکوں اور  سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھے۔

تبصرے بند ہیں.