کراچی۔رینجرز کی کارروائی۔7 ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز، لوٹ مار ، غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی میں ملوث 7 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

رینجرزاعلامیہ کے مطابق مبینہ ٹاؤن، سرسید اور مدینہ کالونی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان یٰسین، عامر جان اور مصطفی نیازی عرف مُستی کو گرفتار کیا جو ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز، لوٹ مار، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

بوٹ بیسن اور سر سید کے علاقوں میں کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 4ملزمان ارباز خان، شمس الرحمان عرف کاکو، محمد عامر عرف عامر اور محمد فیضان عرف مغل کو گرفتارکیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکرلی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اندرون سندھ پانی چوری کے خلاف رینجرز نے ڈسٹرکٹ بدین کے علاقے ماتلی میں امام واہ جاگیر کینال RD-85 کے ایریامیں پانی چوری کے لیے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز، موگھے اور نکوں کے خلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 25کلو میٹر نہری علاقے کے 12 مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن،موگھے اور نکوں کو ہٹایا گیا جبکہ پانی چوری میں ملوث8 افراد کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج بھی کروائی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.