مریم نواز نے بلاول بھٹو کی دعوت قبول کر لی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اتوار کے روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں شریک ہوں گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کے روز سیاسی رہنماﺅں کے اعزاز میں افطارڈنرکا اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے افطار ڈنر میں شرکت کیلیے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بھی دعوت دی تھی جو قبول کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نوازاتوار کی شام لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گی اور بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں شریک ہوں گی۔

تبصرے بند ہیں.