انڈس ہائی وے پر دو کاروں میں تصادم۔9 افرا دجاں بحق

انڈس ہائی وے پر دو کاروں کے تصادم میں خواتین و بچوں سمیت 9 افرا دجاں بحق،3 زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈس ہائی وے پر دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 4 بچوں اور2 خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی بتائے جاتے ہیں، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق شہداد کوٹ ہے ،حادثہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔

تبصرے بند ہیں.