روپے کی بے قدری جاری۔ڈالر 152روپے پر ناٹ آئوٹ

ڈالر تاریخ‌ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ‌ میں ‌ایک روپیہ مہنگا ہو کر 152 روپے پر ٹریڈنگ کرنے لگا۔

ادھر اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے سبب 815 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ مارکیٹ 83 پوائنٹس کے اضافے سے 32 ہزار 250 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر من وعن عمل کرتے ہوئے روپے کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 64 پیسے اضافے سے 149 روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 1 روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 152 روپے ہوگئی۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بیرونی قرضوں میں لگ بھگ اب تک 800 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔

ملکی معاشی حالات کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر بھی نظر آنے لگے ہیں۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 815 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، مگر اختتام پر مارکیٹ 83 پوائنٹس کے اضافے سے 32 ہزار 250 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.