بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلیے ویزوں پر پابندی لگادی

بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلیے ویزوں کا اجراروک دیا، تمام کیٹیگریزکے ویزوں پرپابندی عائد کردی گئی ۔

بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلیے ویزوں کا اجراروک دیاہے،بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کیلیے ویزوں کی تمام کیٹیگریز کے اجراپر پابندی لگادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں وزیراعظم حسینہ واجد کی سربراہی عوامی لیگ برسراقتدار ہے جس کا پاکستان اور پاکستانیوں کے حوالے سے رویہ معاندانہ رہاہے،عوامی لیگ کے دورحکومت میں سقوط ڈھاکہ کے وقت پاکستان کیلیے نرم گوشہ رکھنے والی سیاسی رہنماﺅں کوموت سمیت سنگین سزائیں دی گئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.