سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس سے 8 کلو ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ریلوے پولیس اور اسپیشل برانچ پر مشتمل ٹیموں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس سے 8 کلو ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسمگلرز نے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس کے بریک پریشر ٹینکی کے خفیہ خانوں میں پیکٹ چھپا رکھے تھے، اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران ہیروئن برآمد کرلی اور متعلقہ بوگی اتروا کر باقی بوگیوں پر مشتمل سمجھوتہ ایکسپریس کو بھارت روانہ کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.