حکومت کے ایک اہم عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا

چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف نے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے ۔

چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ہارون شریف کو تحریک انصاف کی حکومت میں چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ تعینات کیا گیا تھا ۔

اس حوالے سے ہارون شریف کا کہنا تھا کہ میں نے ذاتی وجوہات کی بناءپر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیاہے ،وزیر اعظم سے میر ی آج کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی میرا وزیر اعظم سے کسی بات پر اختلاف ہے ۔

ہارون رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے  بتایا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بھی آگاہ کردیا ہے کہ اپنی خدمات مزید جاری نہیں رکھ سکتا، وزیراعظم کو استعفیٰ بھی بھجوا دیا ہے ان کی جانب سےاستعفی منظورہوتے ہی عہدہ چھوڑ دوں گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سرکاری بورڈ ہارون شریف کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے مختلف معاملات پر اختلاف تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.