وزیراعظم عمران خان کی انتخابات میں کامیابی پر مودی کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے انتخابات میں کامیابی پر نریندر مودی کو مبارک دی ہے۔

بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 542 میں سے 343 جب کہ کانگریس اتحاد نے 93 نشستیں حاصل کی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اوراتحادی جماعتوں کی کامیابی پر نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مودی کے ساتھ مل کرخطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے  بھارت میں 542 نشستوں کے ایوان میں بی جے پی کی سربراہی میں سیاسی اتحاد کو 343 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مودی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

تبصرے بند ہیں.