پاکستان کا بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین پرمارکرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پرمارکرنے والے بیلسٹک میزائل’شاہین 2 ‘ کا کامیاب تجربہ کیا۔ میزائل 1500 کلومیٹرتک اپنے ہدف کو باآسانی نشانہ بناسکتا ہے اوراس میں ہر قسم کا ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ شاہین 2 پاکستان کی کم سے کم ڈیٹرنس اورخطے میں استحکام برقرار رکھنے کی ضروریات پوری کرتا ہے، تجربہ کا مقصد پاک فوج کی اسٹریٹیجک صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایس پی ڈی، کمانڈرآرمی اسٹریٹیجک کمانڈ فورس اور چیئرمین نیسکام نے ’شاہین 2‘ کے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے میزائل کی تیاری کے لیے کام کرنے والے سائنسدانوں اورانجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.