سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں3 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں عمرہ پر جانے والے ایک ہی خاندان کے 3 پاکستانی معتمرین جاں بحق اور ڈرائیور سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن کا تعلق اوکاڑہ کے علاقے فرید آباد گلزار پارک سے ہے۔ عمرہ کی ادائیگی کے دوران مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے وادی پروا کے قریب پاکستانی زائرین کی ٹیکسی حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے میں جاوید، ان کی اہلیہ رضیہ اور بیٹا علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا اسد اور ڈرائیور شدید زخمی ہیں۔

اہل خانہ نے وزیراعظم عمران خان سے جاں بحق افراد کے جسد خاکی وطن واپس لانے کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔

اہل خانہ نے کہا کہ ہمارا سعودی عرب میں کسی سے رابطہ نہیں ہورہا، حکومت پاکستان ہماری مدد کرے۔

تبصرے بند ہیں.