لاہور۔بیٹے نے موبائل گم ہونے کی پوچھ گچھ پر والد کو قتل کر دیا

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت کے علاقہ میں بیٹے نے موبائل گم ہونے کی پوچھ گچھ پراپنے والد کو قتل کر دیا۔

کوٹ لکھپت میں بیٹے نے موبائل گم ہونے کی پوچھ گچھ پراپنے والد کو قتل کردیا،واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

کوٹ لکھپت کا رہائشی خالد محمود گھر کے قریب شوارما بنانے کا کام کرتا تھا، گزشتہ روز وہ کام سے واپس آیا تو اس نے موبائل گم ہونے پر اپنے بیٹے ساجد محمود کو ڈانٹا، خالد کو شک تھا کہ ساجد نے موبائل کسی لڑکی کو دیدیا ہے، ڈانٹ کے بعد خالد چھت پر جا کر سوگیا جہاں کچھ دیر بعد ساجد نے اپنے والد کے سر پر کسی بھاری چیز سے وار کر کے اسے قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

بیٹے کو گھر سے بھاگتا دیکھ کر جب اہل خانہ چھت پر گئے تو خالد محمود وفات پا چکا تھا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے لاش مردہ خانے جمع کروادی، ایس پی ماڈل ٹاؤن عمران احمد ملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق اس واقعہ کا مقدمہ مقتول خالد محمود کے والد میاں خان کے بیان پر درج کرلیا گیا ہے جب کہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.