قومی مقاصد کے حصول کے لیے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔آرمی چیف

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ماضی قریب کے درپیش چیلنجز کے سبب امن واستحکام کے عمل سے گزر رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ  نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، اس موقع پر کمانڈرساوتھرن کمان بھی اس موقع پرموجود تھے، آرمی چیف نے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے آفیسرز کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہا۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ماضی قریب کے درپیش چیلنجز کے سبب امن واستحکام کے عمل سے گزررہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف نوجوان افسران کی کارکردگی کو سراہا۔

اس کے علاوہ آرمی چیف نے مشرقی سرحد پر حالیہ کشیدگی کے دوران نوجوان افسران کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

تبصرے بند ہیں.