پاکستان ویمن ٹیم کو شکست، سیریز جنوبی افریقہ کے نام

جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم نے پانچویں اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز پر مشتمل سیریز  2-3 سے اپنے نام کرلی۔

بینونی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر125 رنز بنا سکی۔ گرین شرٹس کی جانب سے ندا ڈار 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

جواب میں جنوبی افریقہ نے ہدف 15 ویں اوورز میں ایک وکٹ پر پورا کرلیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے لیزلے لی نے پھر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے48 گیندوں پر75 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ لیزلی لی کو میچ جبکہ ندا ڈار کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.