وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے

وزیر اعظم عمران خان  جمعہ کوایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے جس میں وہ شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ افطار ڈنر میں بھی شریک ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل جمعہ کو ایک روزہ دورہ سندھ پر کراچی جائیں گے جہاں وہ  صنعت کاروں،عمائدین شہر اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

عمران خان  جمعہ کی سہ پہر کراچی پہنچیں گے بعدازاں وہ شوکت خانم اسپتال کے فنڈ ریزنگ افطار ڈنرمیں شرکت کریں گے جہاں اسپتال کے لیے ریکارڈ کروڑوں روپے کے عطیات کی توقع ہے۔

وزیراعظم خان گڑھ میں وفاقی وزیرعلی محمد مہر کےانتقال پراہل خانہ سے تعزیت بھی کریں گے بعدازاں  کل شب کراچی سے واپس روانہ ہوجائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.