کوئٹہ۔مسجد میں بم دھماکہ۔پیش امام سمیت3افراد جاں بحق،26 زخمی

کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میںپیش امام سمیت 3افراد جاں بحق جب کہ 26 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں نمازہ جمعہ کی ادائیگی سے کچھ دیر قبل ہوا۔

مسجد کی انتظامیہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ نماز جمعہ کا وقت 2:45 بجے تھا جب کہ دھماکا 1:15 بجے ہوا اور اس وقت 30 سے 40 افراد مسجد میں موجود تھے۔

ریسکیو اورامدادی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ جائے وقوعہ کو سیکیورٹی فورسزاور پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسجد میں بم نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے مسجد کے اندرونی حصے کو شدید نقصان پہنچا۔

ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ نے بتایا کہ دھماکے میں 3 افراد شہید اور26 افراد کے زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔

مسجد میں بم دھماکے کے ایک زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے
مسجد میں بم دھماکے کے ایک زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے

وزیر اعظم عمران خان نے پشتون آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

تبصرے بند ہیں.