کراچی کے لیے خطرے کی گھنٹی۔ہیٹ ویو آج سے شروع

کراچی کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے کیونکہ شہرقائد میں دوسری ہیٹ ویوآج سے شروع ہوگی اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوزکرجائے گا۔

چیف محکمہ موسمیات عبدالرشید نے کہا ہے کہ ہفتے کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ اتواراورپیر کو 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل سے شہر میں سمندری ہوائیں بند ہوجائیں گی اور حبس کی صورتحال رہے گی، شہری خاص طور پر روزے دارلاپرواہی بالکل نہ کریں اورافطار اور سحری میں پانی اوراو آرایس کا استعمال کریں۔

چیف محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہری ہیٹ ویو کے دوران بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں جبکہ ہلکے اور ڈھیلے کپڑے زیب تن کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تین روزہ ہیٹ ویو کے بعد کوئی اسپیل دکھائی نہیں دے رہا اسی لیے منگل کو موسم معمول کے مطابق ہی رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد رہا۔

تبصرے بند ہیں.