پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین وارم اپ میچ منسوخ کر دیا گیا

کارڈیف میں بادلوں کے ڈیرے، پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین دوسرا وارم اپ میچ بارش کے باعث  منسوخ کر دیا گیا۔

برسٹل کے بعد کارڈیف میں ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کو آج مدمقابل ہونا تھا تاہم بارش کے سبب میچ  ممکن نہیں ہو سکا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہونا تھا۔

پاکستانی وقت کے مطابق شام6بجے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا جبکہ سائوتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا وارم اپ میچ بھی بارش کے باعث رکا ہوا ہے،سائوتھ افریقہ نے 9اوورز میں 60رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی۔

چیمپئنز ٹرافی ہو یا دوہزار پندرہ اور گیارہ کا ورلڈ کپ، پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف تمام وارم اپ میچز میں فتح سمیٹی۔

تبصرے بند ہیں.