وارم اپ میچ میں کالی آندھی نے نیوزی لینڈ کے چھکے چھڑا دیے

کرکٹ ورلڈ کپ 2019کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے422رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہوپ نے 86گیندوں پر 101جبکہ آندرے رسل نے صرف 25گیندوں پر 54رنز کی دھوا ں دار اننگز کھیلی۔

رسٹل میں کھیلے جا رہے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف باولنگ کافیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا ۔ویسٹ انڈیز نے آغاز میں ہی کیوی باولرز کی دھلائی کردی ۔

کر س گیل 36،لیویز 50،ہو پ 101،براوو25،ہٹمیر27،جیسن ہولڈر 47،رسل 54بریتھ ویٹ 24رنز بنا کر آووٹ ہوئے ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4،ہینری نے 2جبکہ نیشم اور سینتھر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے422رنز کے ہدف کے تعاقب میں ابتدا میں ہی لڑکھڑا گئی،12اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر44رنز بنا لیے تھے۔مزید کھیل جاری ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.