یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے۔فائل فوٹو
یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے۔فائل فوٹو

سعودی عرب میں چاند نظر آگیا،عید آج منائی جائے گی

سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے ،عید آج بروز منگل کو منائی جائے گی۔

سرکاری اعلان کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند تمیر کے علاقے میں نظر آیا جس کے بعد مملکت میں عیدالفطر بروز منگل کو منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

عید الفطر کا باقاعدہ اور حتمی  اعلان سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔ دوسری جانب متحدہ عرب  امارات میں بھی عیدالفطر کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں بھی سعودی عرب کے ساتھ منگل کے روز عید منائی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکہ میں بھی شوال المکرم کا چاند نظر آچکا ہے اور وہاں بھی عید الفطر 1440 ہجری 4 جون کو منائی جائے گی ۔

علاوہ ازیں ایشیائی ممالک انڈونیشیا، ملائیشیا ، تھائی لینڈ اور جاپان میں پیر کے روزعید کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے وہاں منگل کو 30 واں روزہ رکھا جائے گا اور بدھ کو عیدالفطر منائی جائے گی۔

آسٹریلیا میں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی عید بدھ کے روز منائی جائے گی۔

مراکش میں بھی عید الفطر 5 جون کو منائی جائے گی ۔ پاکستان میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے عیدالفطر 5 جون کو منانے کا اعلان تو کیا ہے تاہم حتمی فیصلہ مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔