پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا

پاکستان ٹیم آج ورلڈکپ میں اپنا تیسرا میچ سری لنکا کے خلاف برسٹل کے مقام پر کھیلنے جارہی ہے اور کپتان سرفراز احمد جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پُر عزم ہیں تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کے دوران ٹاس بھی تاخیر کا شکار ہوگیا۔

برسٹل: کرکٹ ورلڈ کپ میں بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کا میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا، میچ منسوخی کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

برسٹل میں ہونے والے اس میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے میچ کی بہترین تیاری کی گئی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق برسٹل میں اگلے 2 گھنٹے تک مسلسل بارش ہوگی تاہم بعد میں موسم بتدریج بہتر ہونے کی توقع ہے جب کہ رولز کے مطابق بارش کی وجہ سے میچ 20،20 اوورز تک محدود کیا جا سکتا ہے اور ٹی ٹونٹی میچ ممکن نہ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

دونوں ٹیموں نے اب تک ایونٹ میں دو، دو میچز کھیلے ہیں جس میں سے ایک ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، آخری میچ میں پاکستان نے ورلڈ کپ کی ہاٹ فیورٹ انگلینڈ کو شکست دی اور افغانستان کو سری لنکا کے ہاتھوں ہار کا مزہ چکھنا پڑا تھا۔