آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف احتجاج۔مظاہرے۔ریلیاں

پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا۔

پی پی پی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پارٹی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کیے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کےخلاف دوسرے روز بھی سندھ بھر کےتمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج ،مظاہرے اور شاہراہوں پر دھرنے دیے گئے۔

کارکنان نے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور حکومت و نیب کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر آصف زرداری کو رہا کرو کے نعرے درج تھے۔ سندھ کے چند علاقوں میں جزوی طور پر دکانیں بند رہیں اور کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔

پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور پیپلزپارٹی عمرکوٹ کے ضلعی صدر سید علی مردان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی احتساب کےخلاف نہیں مگر احتساب کی آڑ میں انتقام اور یکطرفہ احتساب قبول نہیں کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری کو گرفتار کیا۔

تبصرے بند ہیں.