وزیر اعظم نے غیر ذمے دارانہ رویے پرخسرو بختیار کی سر زنش کر دی

وزیر اعظم عمران خان نے مخدوم خسرو بختیار کی غیر ذمے دارانہ رویہ پر سخت سرزنش کی ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیار بجٹ سے متعلق اہم فائل اپنے دفتر بھول آئے اور ان کی بریفنگ کی باری آئی تو وہ فائل ڈھونڈتے رہے۔

وزیراعظم عمران خان نے غیر ذمے دارانہ رویہ پر خسرو بختیار کی سخت سرزنش کی اور ڈانٹ پلائی تو خسرو بختیار نے غصہ اپنے ملازم پر نکال دیا۔

انہوں نے فوری طور پر اپنے ملازم سے فائل منگوائی اور جب ملازم کو فائل لانے میں دیر ہوئی تو خسرو بختیار پریشانی کے عالم میں ادھر اُدھر گھومنے لگے اور ملازم کے آنے پر اس پر برہم ہوگئے اور ڈانٹ پلادی۔

وزیر موصوف نے بزرگ ملازم کو دروازے کے باہر کھڑا رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میرا موبائل پکڑ کر باہرکھڑے رہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.