بلاول بھٹو کی سردار اختر مینگل سے ملاقات.سیاسی صورت حال پر گفتگو

بلاول بھٹو زرداری سے سردار اختر مینگل نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ بدترین معاشی صورت حال کے تناظر میں پیدا ہونے والی عوامی بے چینی اور رد عمل پر بحث ہوئی۔

سردار اختر مینگل نے کہا سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری پر اظہار یکجہتی کے لیے آپ کے پاس آیا ہوں، حکومت 10 ماہ میں بی این پی کے 6 نکات پرعمل درآمد نہیں کرسکی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یکجہتی پر سردار اختر مینگل سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی بی این پی کے 6 نکات کو بالکل درست سمجھتی ہے، اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ بلوچستان کے عوام کی ہمیشہ حق تلفی کی گئی ہے.

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے زخموں کا مداوا کئے بغیر ملکی ترقی کا ہر تصور ناپائیدار ہوگا، پی پی پی نے آغاز حقوق بلوچستان دے کر بلوچ عوام کو حقوق کی فراہمی کی ابتدا کی۔

تبصرے بند ہیں.