وزیراعظم عمران خان کابجٹ پیش کیے جانے کے بعد فاتحانہ انداز

وزیراعظم عمران خان نے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد اپوزیشن کی جانب فاتحانہ انداز میں ہاتھ اٹھا کر میوزک کمپوزر کی طرح اشارے کیے۔

مالی سال 20-2019 کا بجٹ قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے پیش کیا۔

بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا تاہم شور شرابے کے باوجود وزیراعظم عمران خان بھی ایوان میں موجود رہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اجلاس ملتوی ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی وزیر اعظم عمران خان مسکراتے ہوئے اپنی نشست سے اٹھے اور اپوزیشن کے احتجاج کی طرف ایک میوزک کمپوزر کی طرح اپنے ہاتھوں سے اشارے کیے۔

وزیراعظم کے اس انداز پران کے اردگرد موجود حکومتی ارکان بھی مسکراتے رہے اوراس دوران وزیراعظم اسمبلی سے باہر نکل گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.