پاکستان میں صرف ایک مقدس و معصوم بہن ہے۔مریم نواز

پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپورکی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا رد عمل بھی آگیا۔

فریال تالپورکی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی بہنیں اور بیٹیاں جیلوں، حوالاتوں اور جھوٹے و انتقامی مقدمات کی نذر ہوگئیں لیکن صرف ایک مقدس و معصوم بہن علیمہ خان ہے جو اعتراف جرم کر کے بھی بنا کسی ذریعہ معاش کے اربوں روپے کے اثاثے ثابت ہونے پر جرمانہ بھر کر قانون کو کٹہرے میں کھڑا کر کے اور اس کا تمسخر اڑا کر چلتی بنی۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان بالکل اپنے پاکباز بھائی کی طرح ہے جو نہ خاندانی رئیس ہے نہ اس کا کوئی معلوم ذریعہ آمدن ہے مگر 300 کنال کے گھر میں شاہانہ زندگی گزارتا ہے اور ہر قانون سے بالاتر ہے،کیا بات ہے۔

تبصرے بند ہیں.