نالائق اعظم اپنی ٹیم کو ریلو کٹا کہہ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کےخلاف میچ پر پوری قوم اپنی ٹیم کو دعائیں دے رہی ہے اور نالائق اعظم اپنی ٹیم کو ریلو کٹا کہہ رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن)  کی ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اہم ترین میچ میں ٹیم کے حوصلے بڑھائے جاتے ہیں نا کہ حوصلہ شکنی کی جائے، عمران صاحب پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر کھلاڑی قوم کا فخر ہے اور آپ کو کتنی دفعہ مفت مشورہ دیا ہے کہ آپ چُپ رہا کریں۔

انہوں نے پاک بھارت میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ جیت پاکستان کی ہوگی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیتے ہو ئے کہا تھا کہ ٹیم کو تجربہ کار بلے بازوں اور بولروں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے ‘ریلو کٹے’ دباؤ میں اکثر کم ہی پرفارم کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.