سونے کی فی تولہ قیمت 75 ہزار روپے سے تجاوز

سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے ساتھ 75 ہزار 500 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ہر روز ڈالر ملکی تاریخ کی نئی سطح پر پہنچ رہا ہے، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں اور آئے روز سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو عبور کررہا ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالرزکا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت 1350 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 500 اور 430 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تبصرے بند ہیں.