وزیر اعظم نے چیئر مین سینٹ پر اظہار اعتماد کر دیا

وزیر اعظم عمران خان سے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ، وزیر اعظم نے چیئر مین سینیٹ پر اعتماد کا اظہار کیا ، اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کوہٹانے کی کسی بھی کوشش کوناکام بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے موقع پر چیئر مین سینیٹ پراعتماد کااظہار کیا ۔ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا ۔

چیئر مین سینیٹ نے وزیر اعظم سے کہا کہ میرے لیے کوئی فیورٹ نہیں  ، سب ارکان برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کو قانون کے مطابق اور سب کو ساتھ لیکر ایوان چلاتا ہوں۔وزیر دفاع پرویز خٹک ، شبلی فراز اور سینیٹر اورنگز یب خان اورکزئی بھی ا س موقع پر موجود تھے۔

تبصرے بند ہیں.