دوسری شادی کیلیے پہلی بیوی سے اجازت شرعاًضروری نہیں۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ دوسری شادی کیلیے پہلی بیوی سے اجازت لینا شرعی طور پر ضروری نہیں ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئےقبلہ ایاز نے کہا کہ شریعت میں دوسری شادی کرنے کیلیے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں لیکن قانون کے مطابق بیوی سے اور مصالحاتی کمیٹی سے اجازت لینا ضروری ہے اور اگراس کی خلاف ورزی ہوئی تو سزا اور جرمانہ تو ہوگا لیکن دوسری شادی برقرار رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ دوسری شادی کیلیے پہلی بیوی سے شادی کی اجازت لینا قانونی ضرورت تو ہے لیکن شرعی ضرورت نہیں۔

خیال رہے کہ پیر کے روز اسلام آبادہائیکورٹ نے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ دوسری شادی کیلیے نہ صرف پہلی بیوی کی اجازت حاصل کرنا ہوگی بلکہ مصالحتی کونسل سے بھی منظوری لینا ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.