نوشہرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ۔2 اہلکار شہید

نوشہرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق نظام پور کے پہاڑی علاقے پر پولیس ٹیم گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی اسفندیار اور اسد موقع پر شہید جبکہ ایس ایچ او نظام پورسمیت چار اہلکارزخمی ہوگئے۔

تین شدید زخمی اہلکاروں کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.